وزیر اعظم سمیت ساری پارلیمنٹ فارم 47 پر بیٹھی ہے ، فواد چوہدری

24 اپریل ، 2024

فیصل آباد (نمائندہ جنگ )عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں فواد چوہدری کی 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ،وہ گذشتہ روز ڈیوٹی جج ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ساری پارلیمنٹ فارم 47 پر بیٹھی ہے ، وزیر اعظم خود بھی فارم 47 پر آئے ہیں۔ اگر مولانا فضل الرحمن نے تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا تو چند مہینے کے بعد یہ حکومت قائم نہیں رہ سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 44 کیسز ہیں جن میں پیش ہو چکے ہیں۔