اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان نے 15-16 اپریل کو سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کے دو روزہ دورے کے دوران ملک کے میگا پراجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے مملکت سعودی عرب سے ساڑھے تین ارب ڈالرز سرمائے کی درخواست کی ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر مالیاتی مشیر کے ان پٹ کے بعد سعودی حکام پاکستان کو جواب دیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے مقرر کیا جانے والا مالیاتی مشیر پراجیکٹ اور کاروباری ماڈل پر مطلوبہ احتیاط سے کام کرے گا جسے پاکستانی حکام نے سعودی عرب کے وفد کے سامنے 16 اپریل 2024 کو پیش کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے واپڈا بھی ایک فنانشل ایڈوائزر کا تقرر کرے گا جو سعودی عرب کی جانب سے مقرر کیے جانے والے پراجیکٹ کے مالیاتی مشیر سے بات چیت کرینگے۔ سعودی عرب سے باضابطہ درخواست ڈیڑھ سے دو ماہ میں آسکتی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت 8 ارب ڈالر ہے جس میں سے غیر ملکی حصہ 4ارب ڈالر ہے۔ 4 ارب ڈالرز کے غیر ملکی حصے میں سے واپڈا نے اپنے یورو بانڈ کے ذریعے 500 ملین ڈالرز کا بندوبست کرلیا ہے، چنانچہ پاکستان میں حکام نے ساڑھے تین ارب ڈالرز کی درخواست کردی۔ ساڑھے تین ارب ڈالرز میں سے واپڈا نے سعودی حکام سے 2.25 فیصد شرح سود پر 2.3 ارب ڈالرز کا رعایتی قرضہ 6 سال کی رعایتی مدت کے ساتھ 25 سال کے لیے فراہم کرنے اور اس پراجیکٹ میں اپنی ایکویٹی کے طور پر 4.45 فیصد امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی لاگت کے برابر 1.2 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...