اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز کی دانشمندانہ گندم خریداری پالیسی کے نتیجے میں 20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 800روپے کم ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں 20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت صوبہ بھر میں 2800 روپے رہی مگر غریب نواز وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی غریبوں کی خدمت کیلئے اپنائی گئی حکمت عملی کے نتیجے میں منگل 23 اپریل کو گندم کی قیمت 4800 روپے من سے کم ہو کر 3300 سے 3500 روپے فی من تک آگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں فلور مل مالکان نے 20 کلو وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے سے 800 روپے کم کر کے 23 اپریل کو 2000روپے کر دی ہے۔ اس طرح پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام کو 20 کلو آٹا تھیلا 800 روپے سستا ملنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی گندم کے بارے میں پالیسی میں صوبے کی 1100 فلور ملوں کو اپنی سالانہ ضرورت کی گندم بغیر کسی رکاوٹ طلب و رسد کے اصول کے مطابق مقرر ہونے والی قیمت پر بیچنے کی اجازت دیدی گئی ہے کیونکہ مارکیٹ میں فلور ملز مالکان اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے درمیان صحت مندانہ مسابقت پر اتفاق ہو گیا ہے اس لئے مارکیٹ سے گندم مافیا سٹاکسٹس اور ذخیرہ اندوز مارکیٹ میکانزم کے تحت آئوٹ ہونے لگے ہیں اور فلور ملز مالکان نے گندم کی خریداری کے اپنے سٹاک مقرر کر لئے ہیں کیونکہ گندم کی خریداری فلور ملنگ انڈسٹری نے4 سال کی پابندیوں کے بعد محترمہ مریم نواز کی دور اندیش پالیسی کی وجہ سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے اس لئے فلورز ملز مالکان نے 2800 روپے والا 20 کلو آٹا تھیلا عوام کو 2000 روپے میں مہیا کرنا شروع کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میںجوں جوں گندم کی قیمتیں کم ہونگی آٹا تھیلا اور سستاہو گا۔ پنجاب میں 100 گرام وزنی روٹی 16روپے اور 120گرام وزنی نان 20 روپے میں فروخت کرنے کے جو احکامات وزیر اعلیٰ نے جاری کئے نا صرف ان پر عملدرآمد ہو گا بلکہ اگلے ماہ بھی دیسی گندم کی روٹی نان کی قیمت میں مزید کمی آجائیگی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سالوں سے فلور ملز پر گندم خریدنے کی جو پابندیاں تھیں وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز نے بیک جنبش قلم ختم کر کے انڈسٹری فرینڈلی خوش ائند پالیسی بنا کر اس پر ذاتی نگرانی میں عملدرامد شروع کرایا ہے جس کے نتیجے میں آٹے کی قیمت میں1600روپے فی من کمی تاریخ ساز ہے۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...