190 ملین پاؤنڈز ریفرنس ؛ں مزید 6گواہوں کے بیان قلمبند،2 پر جرح مکمل

24 اپریل ، 2024
اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں مزید 6گواہوں کے بیان قلمبند کر لئے جبکہ 2 پر جرح مکمل کر لی گئی،
مزید سماعت 29 اپریل کو ہو گی۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزمانکے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیان قلمبند اور 15 پر جرح مکمل کر لی گئی ۔