یو اے ای کی بارشوں میں نو پاکستانی جاں بحق ہوئے، سفارتی مشن

24 اپریل ، 2024

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفارتی مشن کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں لگ بھگ سات دہائیوں سے زائد کی شدید ترین بارش کے دوران نو پاکستانی جان بحق ہوئے ہیں۔ سینئر سفارت کار نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرین کو ہنگامہ خیز موسم کے درمیان بہت سے خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑا۔