اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے کے دورے پر چین پہنچ گئے۔ ان کے نواسے جنید صفدر اور دیگر پانچ افراد ان کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے اسے نجی دورہ قرار دیا ہے۔ لندن میں چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی سے واپسی کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ گزشتہ سال اکتوبر میں واپس آئے تھے ۔ سابق وزیر اعظم پیر (22 اپریل) کو چینی ایئر لائن کی پرواز CZ-6038 سے روانہ ہوئے۔ اگرچہ ان کا دورہ سرکاری نوعیت کا نہیں لیکن باوثوق ذرائع نے منگل کی شام یہاں دی نیوز کو بتایا کہ یہ دورہ ملک اور اس کے عوام کے لیے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو گا کیونکہ اس کے نتیجے میں لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام عمل میں آئے گا۔ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام بڑے شہروں میں اسی طرح کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ کئی چینی کمپنیوں نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک سال کے اندر قائم ہو جائے گی ۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...