اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )امریکا نے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیدیا ۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو میلر نے پاک ایران تجارتی معاہدوں کے سوال پر جواب میں کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا تاہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، امریکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز دورے کے پہلے دن پاکستان اور ایران کے درمیان 8مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیوں کے ایک نئے مرحلے پر عمل درآمد کر دیا ہے، یہ...
کراچی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی...
اسلام آباد پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پانچ سالہ نئی آٹو سیکٹر پالیسی متعارف کروانے پر اتفاق کر لیا...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے زمین کے...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...