سینیٹ الیکشن ڈومیسائل کیس ، اسحاق ڈار نے بائیومیٹرک تصدیق کروالی

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹ میں وفاقی دارالحکومت کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والوں کے لئے اسلام آباد کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے کے معاملے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک کروا دی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فضول سی درخواست دائر ہوئی اس لئے ہائیکورٹ آنا پڑا۔ گزشتہ روز سینیٹ میں اسلام آباد کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والوں کے لئے اسلام آباد کا ڈومیسائل لازمی قرار دینے کی درخواست پر صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز سمیت چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم وزیر خارجہ اسحاق ڈار اچانک اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔