لاہور(آصف محمود بٹ ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے لاہور کے علاقے جی او آر ون میں اعلیٰ سرکاری افسران و ججوں کی رہائشگاہوں پر غیر قانونی گارڈ رومز کی تعمیر پر لئے گئے نوٹس کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی رہائشگاہ کے باہر گارڈ رومز فوری طورپر ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاان احکامات کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے اس پر فوری عملدرآمد کیا۔ پنجاب میں بیوروکریسی کے بڑے افسران چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر اعلیٰ افسران کی رہائشگاہوں کے باہر کوئی گارڈ روم نہیں بنایا گیا ۔ چیف سیکرٹری کی رہائشگاہ 9ایکمن روڈ پر بھی گارڈ رومز مین گیٹ کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کے نوٹس سے قبل بھی کچھ عرصہ قبل ایک سرکاری افسر کی رہائش کے باہر سکیورٹی کیبن کا چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سکیورٹی کیبن فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس حوالے سے’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان کے احکامات پر ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے من و عن اور فوری عملدرآمد کرایا گیا ہے،وہ اس حوالے سے چیف جسٹس کو تحریری طور پر بھی آگاہ کرینگے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ جی او آر میں رہائشیوں کے حوالے سے بنائے گئے رولز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...