اسلام آباد (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا ضمنی الیکشن پولیس نے لڑا ، کے پی میں کوئی ایف آئی آر کٹی نہ دھاندلی ہوئی ،پی ٹی آئی کا نام و نشان ختم کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا ، عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ، موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہے ، ڈیل کی نہ مجھ سے کسی نے کوئی بات کی نہ ہی کوئی پیغام آیا،سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کرینگے۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور فری اینڈ فیئر الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، یہ آٹھ فروری سے ڈرے ہوئے تھے، اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملتوی کئے گئے۔انہوں نے کہا میری بیوی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ، میری تینوں بہنوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، مریم نواز اور بے نظیر سیاست میں تھیں ، میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیوں کے ایک نئے مرحلے پر عمل درآمد کر دیا ہے، یہ...
کراچی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی...
اسلام آباد پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پانچ سالہ نئی آٹو سیکٹر پالیسی متعارف کروانے پر اتفاق کر لیا...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے زمین کے...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...