اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سرکاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کردیے ہیں۔سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ ایک سے تیرہ تک کی 1406خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160،گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارتِ قومی صحت کی 160 خالی اسامیاں وزارتِ قومی صحت کے مختلف کیڈرز میں ہیں۔وزارت دفاع کی گریڈ ایک سے پندرہ تک کی 17آسا میوں اور فنا نس ڈویژن کے ماتحت اداروں کی 597آسامیوں کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ ان میں 89اسسٹنٹ سیونگز افسر اور 342جونیئر سیونگز افسر شامل ہیں۔ وزارت پیٹرولیم میں گریڈ ایک سے پندرہ تک کی گیارہ اور وزارت دفاع میں 465سویلین آسامیوں پر بھرتی کیا جا ئے گی۔ وفاقی نظامت تعلیمات ( وزارت دفاع) کی پانچ اور جیالوجیکل سروے آف پا کستان میں دو آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے ۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...