بلیو ایریا اسلام آ باد کے کمرشل پلاٹوں کا کورڈ ایریا بڑھانے کا نیا پیکج منظور

24 اپریل ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سی ڈ ی اے بورڈ نے سر مایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے بلیو ایریا اسلام آ باد کے کمرشل پلاٹوں کی تعمیر میں کورڈ ایریا بڑھانے کے نئے پیکج کی منظوری دی ہے تاکہ آئندہ نیلامی کو کا میاب بنا یا جا سکے۔ پیکج میں کمرشل پلاٹوں کی ادائیگی میں رعایت ، قیمت ادائیگی ایک کی بجائے 2سال میں ہوگی ، بلڈنگ پلان 25فیصد ادائیگی پر منظور ، پلاٹ کا قبضہ100 کی بجائے 50فیصد ادائیگی پر ملےگا یہ منظوری گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ بورڈ نے اس مقصد کیلئے آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز2020میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ یہ ترامیم ایک کمیٹی کی سفارش پر کی گئیں جو ممبر انجرئنگ ڈاکٹر خالد حفیظ کی سر بر اہی میں قائم کی گئی تھی۔ ترامیم کے تحت بلیو ایریا کے کمرشل پلاٹس کا فلو رایر یا تناسب تین ہزار مربع گز سے 4999مربع گز تک کے پلاٹ کیلئے ایک اعشاریہ نو سے بڑھا کر ایک اعشاریہ دس ( 1..10) کردیاگیا ۔ پانچ ہزار مربع گز اور اس سے اوپر کے پلاٹکیلئے فلور ایریا تنا سب ایک اعشاریہ دس سے بڑھا کر ایک اعشاریہ بار ہ (1..12)کردیاگیا ہے۔ہوٹل کے پلا ٹ کیلئے فلو ر ایریا تناسب ایک اعشاریہ چھ سے بڑھا ر ایک اعشاریہ آٹھ ( 1..1.8) کردیاگیا ہے۔ ہوٹل کا بزنس سنٹر اور کمرشل ایریا پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کردیاگیا ہے۔