قیصر خٹک ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ تعینات

24 اپریل ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکشن جا ری،سابق آئی جی اسلام آباد پولیس اور پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی برطانیہ اور فرانس کے غیر ملکی دورے کیلئے ایک ماہ کی رخصت منظور کی گئی ہے۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر قیصر خان خٹک ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ تعینات کئے گئے ہیں۔ وہ اس سے قبل ڈی جی ایچ آرڈی سی ڈی اے کے عہدے پر تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ در یںاثنا چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدے کیلئے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سر براہی میںقائم سلیکشن بورڈ نے گزشتہ روز ا میدواروں کے انٹرویوز کئے ۔ وزارت بورڈ کی سفارشات منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیجے گی۔