اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے گریڈ 21کے افسر چیف کمشنر آئی آر ، لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد یوسف حیدر شیخ کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ، ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل ٹی او ، اسلام آباد میں تعینات چیف کمشنر یوسف حیدر شیخ کو سول سرونٹ ایفیشنسی و ڈسپلن رولز کے تحت فوری طور پر120روز کےلیے ملازمت سے معطل کیا گیا ہے، قبل ازیں وزیرِ اعظم نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران معطل کرنے اور انکوائری کا حکم دیا تھا ، وزیراعظم نے اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ٹیکس کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر نوٹس لیاتھا ۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی خزانے کے سینکڑوں ارب روپے قانونی تنازعات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کروں گا ، ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...