کراچی (سید محمد عسکری) پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دی گئی اس موقع پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا کہ ایرانی صدر نے سند دیئے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور پروٹوکول سے ہٹ کر اُن سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے ڈاکٹر خالد عراقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔ جواباً کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا (خدا آپ پر مہربان ہوں) گاڈ بلیس یوُ۔ یہ واقعہ اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ اس قدر ہائی پروفائل سطح پر غیر ملکی صدوُر عموماً وائس چانسلرز سے ملاقات نہیں کرتے اور مہمان صدر ابراہیم رئیسی کا پروٹوکول ہٹا کر ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کرنا یقینی طور پر ایک منفرد واقعہ ہے۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...