ضمنی انتخابات میں منتخب ارکان قومی اسمبلی رواں سیشن میں حلف اٹھائیں گے

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) ضمنی انتخاب میں منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی ، اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران ہی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ باوثوق ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) رواں ہفتے کے آخر تک قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شکست خوردہ امیدوار اور پارٹی میں سے کسی نے بھی انتخابی عمل کے خلاف رابطہ نہیں کیا اور نوٹیفکیشن کے اجراء کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شکست خوردہ امیدواروں نے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ نئے ارکان کی حلف برداری سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن متعلقہ ایوانوں میں مزید مضبوط ہوگی۔