ایرانی صدر کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

24 اپریل ، 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ، ایرانی صدر کی آمد سے قبل اور لاہور میں موجودگی کے دوران مختلف شاہراہیں عام ٹریفک کےلئے بند رکھی گئیں جس کی وجہ سےاکثر شاہراہوں پر ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔