پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 261ہو گئی

24 اپریل ، 2024

لاہور(مقصود اعوان سے)ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 249 سے بڑھ کر 261 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں مسلم لیگ( ن) کی9 نشستوں میں اضافے کے بعد تعداد 227ہوگئی ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی ایک نشست بڑھنے سے اسکی تعداد16، مسلم لیگ( ق) ایک نشست کےاضافے سے تعداد 11 ہوگئی ہے۔ جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان اسمبلی کی تعداد 5 سے بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اِس وقت پنجاب اسمبلی میں سنی اتحادکونسل کے آزاد حیثیت سے ارکان اسمبلی کی تعداد 109 ہے۔ اِس کے علاوہ مسلم لیگ ضیاء اور تحریک لبیک کا بھی ایک ایک رکن اسمبلی ہے۔