عراق، ترکیہ، قطر اورا مارات کے درمیان17 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے پر دستخط

24 اپریل ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) عراق، ترکیہ، قطر اور امارات کے درمیان 17 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے پر دستخط، منصوبے کے تحت عراقی پورٹس کو یورپ سے ملایا جائے گا ، عراق ترقیاتی سڑک کے معاہدے پر دستخط عراقی وزیراعظم اور ترک صدر کی موجودگی میں ہوئے۔ عراقی پورٹس کو یورپ سے ملانے کے منصوبے پر 17 ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔ واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان 13 سال کے دورہ اقتدار میں پہلی بار دورہ عراق کیلئے بغداد پہنچے تھے۔