ملائیشیا، فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے،10 اہلکار ہلاک

24 اپریل ، 2024

کوالا لمپور(جنگ نیوز)ملائیشیا کے نیوی فوج کی تربیتی مشقوں کے دوران دو ہیلی کاپٹرز فضا میں ہی آپس میں ٹکرا کرتباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ جنگی مشقیں ریاست پیراک میں لوموت نیول بیس پر پیش آیا۔