اقوام متحدہ کے ادارے پرحماس کی مددکا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا

24 اپریل ، 2024

جنیوا(جنگ نیوز)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) ملازمین پر حماس کی مدد کا الزام غلط ثابت ہوگیا۔ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اونرا کے ملازمین پر حماس کی مدد کرنے کا الزام عائد کرکے امدادی سرگرمیوں پر پابندی لگوا دی تھی۔اقوام متحدہ کی جائزہ کمیٹی کے بقول اونرا ملازمین کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں حماس کی مدد کرنے کے شواہد نہیں ملے۔