پاکستان چھوڑنےوالے افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز

24 اپریل ، 2024

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،13 اپریل سے 22 اپریل تک 7041 افغان شہری پاکستان سے چلے گئے جن میں 2967 مرد، 1834 خواتین اور 2240 بچے شامل ہیں،اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 542،981 تک پہنچ چکی ہے۔