مودی کے 10سالہ دور حکومت میں 28صحافیوں کو قتل کیا گیا ، آر ایس ایف

24 اپریل ، 2024

پیرس ( ۔ رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) عالمی امدادی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز (آر ایس ایف ) نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 10سالہ دور حکومت کے دوران 28صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہےمارے گئےصحافیوں میں سے تقریباً نصف ماحول سے متعلق خبروں کی کوریج کر رہے تھے جن میں میڈیا ڈائریکٹرز، تحقیقاتی رپورٹرز اور نامہ نگار شامل ہیں