بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلے کرنے ہوں گےشاہد خاقان عباسی

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلے کرنے ہوں گے۔ گیس پائپ لائن سیاسی نہیں قانونی معاملہ ہے۔گیس پائپ لائن سیاسی نہیں قانونی معاملہ ہے،ایران سے تعلقات مزید بڑھنے چاہئیں گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کیس کو پانچواں سال شروع ہو چکا ہے ، 2000 میں بھی ایک کیس 9 سال تک چلا تھا ، میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی۔