ایف بی آر کا جامشورو میں چھاپہ، سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری پکڑی گئی

24 اپریل ، 2024

حیدرآباد (رپورٹ / حامد شیخ ) ایف بی آر کی ٹیم کی کارروائی کے دوران ضلع جامشورو کی تحصیلبھان سعید آباد میں سگریٹ بنانے والے فیکٹری پکڑی گئی چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی جدید مشینری ، خام مال سمیت دیگر قیمتی ریکارڈ تحویل میں کے لیا فیکٹری مبینہ طورپر ایک سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی کے بھائی کی ہے جبکہ دونوں مل کر غیر ملکی برانڈ کی سگریٹ تیار کرکے فروخت کرتے تھے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ روینیو ممتاز تھیبو نے رابط کرنے پر بتایا کہ سگریٹ کمپنی میں جدید مشینری کے ذریعے سگریٹ سازی کی جارہی تھی صرف مشنیری کی قیمت تیس سے پینتیس کروڑ روپے ہے۔