لاہور(آصف محمود بٹ ) ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کوئی ایسا معاہدہ سامنے نہیں آیا جو کاروباری لحاظ سے اہم ہو یا اس سے دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار کو بڑھایا جاسکے۔ اعلی ترین سفارتی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے بھی ایسے نپے تلے بیان سامنے آئے جس سے محسوس ہوا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ابھی تنائو مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لئے وزیر مہمانداری کے فرائض ریاض پیزادہ نے سرانجام دیئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی روانگی سے قبل گورنر ہائوس لاہور سے نکلتے ہوئے بھی ایرانی صدر کو گاڑی تک رخصت کرنے کے لئے وزرا یا کوئی اہم شخصیت نہیں آئی۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ دورہ انتہائی نتیجہ خیز اور کامیاب ثابت ہوا سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصو بے آگے بڑھے ، ایرانی صدر کو گورنر ہائوس سے روانگی کے وقت صوبائی وزراء نے مل رخصت کیا۔ ایسی کوئی بات نہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ ایرانی صدر ہمارے مہمان تھے ۔ ہم بھلا ان کو کیونکر رخصت نہ کرتے۔ ذرائع کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے بھی لاہور ایک اہم پاکستانی شخصیت سے ملاقات کے دوران کہا ہم پاکستان سے بہت امید رکھتے اور دونوں ملکوں مل کر آگے بڑھنا چاہئے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ جیوپولٹیکل صورتحال میں پاکستان اور ایران کا ایک ہی موقف ہے۔ ایران اور پاکستان کے تعلقات اچھے ہونگے تو اس کا دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ ایران اور پاکستان کا کشمیر اور فلسطین پر ایک موقف ہے۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...