اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سرکاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کردیے ہیں۔سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ ایک سے تیرہ تک کی 1406خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160،گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارتِ قومی صحت کی 160 خالی اسامیاں وزارتِ قومی صحت کے مختلف کیڈرز میں ہیں۔وزارت دفاع کی گریڈ ایک سے پندرہ تک کی 17آسا میوں اور فنا نس ڈویژن کے ماتحت اداروں کی 597آسامیوں کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ ان میں 89اسسٹنٹ سیونگز افسر اور 342جونیئر سیونگز افسر شامل ہیں۔ وزارت پیٹرولیم میں گریڈ ایک سے پندرہ تک کی گیارہ اور وزارت دفاع میں 465سویلین آسامیوں پر بھرتی کیا جا ئے گی۔ وفاقی نظامت تعلیمات ( وزارت دفاع) کی پانچ اور جیالوجیکل سروے آف پا کستان میں دو آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے این او سی کے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے جاری کردہ این او سی 6 ماہ تک کیلئے مؤثر ہیں۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...