لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئررہنماءخواجہ سعد رفیق نے اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ان کی تقریباً 2 سال پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا ہے جس سے تقریر کا مطلب ہی بدل گیا ہے۔ فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔اس غیر قانونی عمل پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنماءسعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں ان کو نوٹس بھجوا رہا ہوں اب انہیں بتانا پڑیگا کہ میری پرانی تقریر کو ایڈٹ کرکے کیوں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا انہیں اب جواب دینا ہوگا ۔ پی ٹی آئی والوں کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ ہر چیز میں جھوٹ بولے اور عوام کو گمراہ کیا جائے ۔یہ لوگ جھوٹے پروپیگنڈے کرکے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ۔انہیں چاہئے کہ سیاست کا مقابلہ صرف سیاست کے میدان میں کریں نہ کہ سوشل میڈیاپر جھوٹی افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کریں ۔ ہم صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پی ٹی آئی والے ہمارے خلاف جو مرضی بولتے رہیں اور ہم چپ بیٹھ کر سب کچھ دیکھتے رہیں ۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...