اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے کے دورے پر چین پہنچ گئے۔ ان کے نواسے جنید صفدر اور دیگر پانچ افراد ان کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے اسے نجی دورہ قرار دیا ہے۔ لندن میں چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی سے واپسی کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ سابق وزیر اعظم پیر (22 اپریل) کو چینی ایئر لائن کی پرواز CZ-6038 سے روانہ ہوئے۔ اگرچہ ان کا دورہ سرکاری نوعیت کا نہیں لیکن باوثوق ذرائع نے منگل کی شام یہاں دی نیوز کو بتایا کہ یہ دورہ ملک اور اس کے عوام کے لیے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو گا کیونکہ اس کے نتیجے میں لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام عمل میں آئے گا۔ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام بڑے شہروں میں اسی طرح کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ کئی چینی کمپنیوں نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک سال کے اندر قائم ہو جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چین کی حکمران جماعت کے رہنماؤں اور بڑے کاروباری گھرانوں سے اپنے روابط بحال کریں گے جو ان کی بہت عزت کرتے ہی جو بعد ازاں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے قیام کے لئے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب بھی اس سے مستفید ہو گا۔ ذرائع نے ان کے چین میں میڈیکل چیک اپ کے لئے جانے کے منصوبے کے بارے میں قیاس آرائیوں کی تصدیق نہیں کی۔ دریں اثناء سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا رواں سال جون میں چین کا دورہ متوقع ہے۔ اس سے قبل کچھ چینی وفود پاکستان کا دورہ کرینگے اور لاہور بھی آئیں گے۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...