لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے 7فسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب دانیال عزیز گیلانی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (پی اینڈ ڈی) احمد عزیز تارڑکو تبدیل کر کے سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس 3 ماہ کے لئے ڈائریکٹر پبلیک ریلیشنز(ڈی جی پی آر) کے عہدہ کا بھی اضافی چارج ہو گیا جبکہ ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز(ڈی جی پی آر ) پنجاب روبینہ افضل کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں واپس محکمہ ڈی جی پی آر رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) اکرام الحق کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو ) اعتزاز اسلم مارتھ کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...