اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان نے 15-16 اپریل کو سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کے دو روزہ دورے کے دوران ملک کے میگا پراجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے مملکت سعودی عرب سے ساڑھے تین ارب ڈالرز سرمائے کی درخواست کی ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر مالیاتی مشیر کے ان پٹ کے بعد سعودی حکام پاکستان کو جواب دیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے مقرر کیا جانے والا مالیاتی مشیر پراجیکٹ اور کاروباری ماڈل پر مطلوبہ احتیاط سے کام کرے گا جسے پاکستانی حکام نے سعودی عرب کے وفد کے سامنے 16 اپریل 2024 کو پیش کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے واپڈا بھی ایک فنانشل ایڈوائزر کا تقرر کرے گا جو سعودی عرب کی جانب سے مقرر کیے جانے والے پراجیکٹ کے مالیاتی مشیر سے بات چیت کرینگے۔ سعودی عرب سے باضابطہ درخواست ڈیڑھ سے دو ماہ میں آسکتی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت 8 ارب ڈالر ہے جس میں سے غیر ملکی حصہ 4 ارب ڈالر ہے۔ 4 ارب ڈالرز کے غیر ملکی حصے میں سے واپڈا نے اپنے یورو بانڈ کے ذریعے 500 ملین ڈالرز کا بندوبست کرلیا ہے، چنانچہ پاکستان میں حکام نے ساڑھے تین ارب ڈالرز کی درخواست کردی۔ ساڑھے تین ارب ڈالرز میں سے واپڈا نے سعودی حکام سے 2.25 فیصد شرح سود پر 2.3 ارب ڈالرز کا رعایتی قرضہ 6 سال کی رعایتی مدت کے ساتھ 25 سال کے لیے فراہم کرنے اور اس پراجیکٹ میں اپنی ایکویٹی کے طور پر 4.45 فیصد امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی لاگت کے برابر 1.2 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...