شہباز شریف کا اتوار کو دورہ سعودی عرب متوقع

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد( فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کے آخری دنوں میں تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ امکانی طور پروزیراعظم کا یہ تین روزہ دورہ اتوار28 اپریل کو متوقع ہے۔