کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو آپ نے کھانا کیوں کھایا؟، پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان نعرہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ لاتے ہیں مگر ڈیل بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چاہتے ہیں، ابھی تک حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان سب اچھا چل رہا ہے، حکومت معاشی کارکردگی نہیں دکھاسکی تو اسٹیبلشمنٹ اس کا بوجھ نہیں اٹھاسکے گی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ حکومت کی سطح پر سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی سوچ پائی جاتی ہے، مستقبل قریب میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمران خان کی ڈیل ہوتی نظر نہیں آرہی۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف میں کنفیوژن مزید بڑھ گئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما مسلسل کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اسی ماہ جیل سے باہر آجائیں گے، لیکن عمران خان نے پیغام بھیجا ہے ستمبر اکتوبر سے پہلے جیل سے باہر آنے کی توقع نہیں ، بشریٰ بی بی کی صحت اس وقت ایک معمہ بن گئی ہے۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...