اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سی ڈ ی اے بورڈ نے سر مایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے بلیو ایریا اسلام آ باد کے کمرشل پلاٹوں کی تعمیر میں کورڈ ایریا بڑھانے کے نئے پیکج کی منظوری دی ہے تاکہ آئندہ نیلامی کو کا میاب بنا یا جا سکے۔ پیکیج میں کمرشل پلاٹوں کی ادائیگی میں رعایت ، قیمت ادائیگی ایک کی بجائے 2سال میں ہوگی ، بلڈنگ پلان 25فیصد ادائیگی پر منظور ، پلاٹ کا قبضہ100 کی بجائے 50فیصد ادائیگی پر ملےگا یہ منظوری گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ بورڈ نے اس مقصد کیلئے آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز2020میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ یہ ترامیم ایک کمیٹی کی سفارش پر کی گئیں جو ممبر انجرئنگ ڈاکٹر خالد حفیظ کی سر بر اہی میں قائم کی گئی تھی۔ ترامیم کے تحت بلیو ایریا کے کمرشل پلاٹس کا فلو رایر یا تناسب تین ہزار مربع گز سے 4999مربع گز تک کے پلاٹ کیلئے ایک اعشاریہ نو سے بڑھا کر ایک اعشاریہ دس ( 1..10)کردیاگیا ۔ پانچ ہزار مربع گز اور اس سے اوپر کے پلاٹکیلئے فلور ایریا تنا سب ایک اعشاریہ دس سے بڑھا کر ایک اعشاریہ بار ہ (1..12)کردیاگیا ہے۔ہوٹل کے پلا ٹ کیلئے فلو ر ایریا تناسب ایک اعشاریہ چھ سے بڑھا ر ایک اعشاریہ آٹھ ( 1..1.8) کردیاگیا ہے۔ ہوٹل کا بزنس سنٹر اور کمرشل ایریا پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کردیاگیا ہے۔ سروس اپارٹمنٹس کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔ اپارٹمنٹس کے پلاٹوں کیلئے لازمی قرار دیاگیا ہے کہ وہ گرائونڈ فلور کا پانچ فیصد کمر شل ایریا کیلئے مختص کریں۔ انڈسٹریل پلاٹوں کیلئے فلو رایریا تناسب ایک اعشاریہ چھ سے بڑھا کر دو اعشاریہ پانچ فی صد( 2.5) کردیاگیا ہے۔نئے پیکج میں کمرشل پلاٹوں کی ادائیگی میں رعایت دی گئی ہے۔ پہلے نیلامی کے ایک سال میںچار قسطوں میں مکمل ادائیگی لازمی تھی جو اب دو سال میں آٹھ قسطوں میں کی جا ئے گی۔ بلڈنگ پلان 25فی صد ادائیگی پر منظور ہوگا۔ پہلے قبضہ سو فی صد ادائیگی پر ملتا تھا۔ اب پچاس فی صد ادائیگی پر ملےگا البتہ الاٹی کو پلاٹ کی ٹرانسفر مکمل ادائیگی پر ہوگی۔یکمشت ادائیگی پر پندرہ فی صد رعایت ملے گی۔ ڈالر میں ادائیگی پر مزید پانچ فی صد رعایت ملے گی۔ بورڈ نے سی ڈی اے بلڈنگ اور سٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے اسٹڈی کرانے کی منظوری دی۔اسلام آ باد کے ویسٹ سے انرجی بنانے کیلئے اسٹڈی کرانے کی منظوری دی گئی ۔ ویسٹ مینجمنٹ کو آئوٹ سورس بھی کیا جا ئے گا۔کنسلٹنٹ فرم کو پینل پر رکھنے کی منظوری دی گئی۔ پا کستان ما نو منٹ شکرپڑیاں کی تز ین و آ رئش کی منظوری دی گئی۔ زون فور میں کار زون کے قیام کی اسٹڈی کرانے کی منظوری دی گئی۔ چھٹہ بختاور ہا ئوسنگ پراجیکٹ کی ماحولیاتی سٹڈی کرانے کی منظوری دی گئی۔ نرسریوں کے قیام کیلئے اسٹڈی کرانے کی منظوری دی گئی۔ ایران ایونیو کو خیابان اقبال سے آئی جے پرنسپل روڈ تک تعمیر کرنے کیلئے ڈیزائن تیار کرنے کی منظوری دی گئی جس کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کیا جا ئے گا۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...