اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز کی دانشمندانہ گندم خریداری پالیسی کے نتیجے میں 20کلو آٹا تھیلا کی قیمت 800روپے کم ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں 20کلو آٹا تھیلا کی قیمت صوبہ بھر میں 2800روپے رہی مگر غریب نواز وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی غریبوں کی خدمت کیلئے اپنائی گئی حکمت عملی کے نتیجے میں منگل 23اپریل کو گندم کی قیمت 4800روپے من سے کم ہو کر 3300سے 3500روپے فی من تک آگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں فلور مل مالکان نے 20کلو وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے سے 800 روپے کم کر کے 23 اپریل کو 2000روپے کر دی ہے۔ اس طرح پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام کو 20 کلو آٹا تھیلا 800 روپے سستا ملنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی گندم کے بارے میں پالیسی میں صوبے کی 1100 فلور ملوں کو اپنی سالانہ ضرورت کی گندم بغیر کسی رکاوٹ طلب و رسد کے اصول کے مطابق مقرر ہونے والی قیمت پر بیچنے کی اجازت دیدی گئی ہے کیونکہ مارکیٹ میں فلور ملز مالکان اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے درمیان صحت مندانہ مسابقت پر اتفاق ہو گیا ہے اس لئے مارکیٹ سے گندم مافیا سٹاکسٹس اور ذخیرہ اندوز مارکیٹ میکانزم کے تحت آئوٹ ہونے لگے ہیں اور فلور ملز مالکان نے گندم کی خریداری کے اپنے سٹاک مقرر کر لئے ہیں کیونکہ گندم کی خریداری فلور ملنگ انڈسٹری نے4 سال کی پابندیوں کے بعد محترمہ مریم نواز کی دور اندیش پالیسی کی وجہ سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے اس لئے فلورز ملز مالکان نے 2800 روپے والا 20 کلو آٹا تھیلا عوام کو 2000 روپے میں مہیا کرنا شروع کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں جوں جوں گندم کی قیمتیں کم ہونگی آٹا تھیلا اور سستاہو گا۔ پنجاب میں 100 گرام وزنی روٹی 16روپے اور 120گرام وزنی نان 20 روپے میں فروخت کرنے کے جو احکامات وزیر اعلیٰ نے جاری کئے نا صرف ان پر عملدرآمد ہو گا بلکہ اگلے ماہ بھی دیسی گندم کی روٹی نان کی قیمت میں مزید کمی آجائیگی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سالوں سے فلور ملز پر گندم خریدنے کی جو پابندیاں تھیں وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز نے بیک جنبش قلم ختم کر کے انڈسٹری فرینڈلی خوش ائند پالیسی بنا کر اس پر ذاتی نگرانی میں عملدرامد شروع کرایا ہے جس کے نتیجے میں آٹے کی قیمت میں1600روپے فی من کمی تاریخ ساز ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔