اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس میں شرکت کی ہے انہیں رابطہ عالم اسلامی کی مجلس عاملہ کا رکن نامزد کر دیاگیا ہے۔ مجلس عالیٰ کا اجلاس رابطہ عالمی اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی زیرصدارت ریاض میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالم اسلام کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔