لاہور(آصف محمود بٹ) ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کوئی ایسا معاہدہ سامنے نہیں آیا جو کاروباری لحاظ سے اہم ہو یا اس سے دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار کو بڑھایا جاسکے۔ اعلی ترین سفارتی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے بھی ایسے نپے تلے بیان سامنے آئے جس سے محسوس ہوا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ابھی تنائو مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لئے وزیر مہمانداری کے فرائض ریاض پیزادہ نے سرانجام دیئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی روانگی سے قبل گورنر ہائوس لاہور سے نکلتے ہوئے بھی ایرانی صدر کو گاڑی تک رخصت کرنے کے لئے وزرا یا کوئی اہم شخصیت نہیں آئی۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ دورہ انتہائی نتیجہ خیز اور کامیاب ثابت ہوا سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصو بے آگے بڑھے ، ایرانی صدر کو گورنر ہائوس سے روانگی کے وقت صوبائی وزراء نے مل رخصت کیا۔ ایسی کوئی بات نہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ ایرانی صدر ہمارے مہمان تھے ۔ ہم بھلا ان کو کیونکر رخصت نہ کرتے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔