سیل مین کی ڈکیتی کی جھوٹی کال،ملزم گرفتار

28 نومبر ، 2021

لاہور(کرائم رپورٹر )اسلام پورہ 15 پر ڈکیتی کی کال کا ڈراپ سین، شاہ رخ نے اپنے سیل مین کو پیسے لینے بھیجا جسکی راستے میں نیت بدل گئی سیل مین نے اسلام پورہ پہنچے پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کر دی اسلام پورہ پولیس کی تحقیقات نے جھوٹ پکڑ لیا اور ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا پولیس نے سیل مین سے رقم ساڑھے 3 لاکھ لیکر شہری شاہ رخ نظامی کے حوالے کر دی ۔