اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی)سٹرٹیجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نواز دیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 35سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز سے نوازا ، فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کے مطابق اس سلسلے میں چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران 35 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز سے نوازا گیا،7 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ستارہ امتیاز ، 15 کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور 13 سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا اور انہیں قوم کے ہیرو قرار دیتےہوئے خراج تحسین پیش کیا،پاکستانی جنرل کو اردن نے اعلیٰ فوجی اعزاز تفویض کردیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کیلئے بے لوث کردار ادا کیا ہے اور اس کیلئے ہم ہمیشہ آپکے مقروض ہیں۔