اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس انڈیا کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں بدسلوکی کے واقعات ہوئے اور ملک کے باقی حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کئے گئے ، بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق منی پور میں مئی اور نومبر کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئےواشنگٹن میں انڈین سفارتخانے کی جانب سے رپورٹ پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا،امریکی محکمہ خارجہ نے انڈیا کے دیگر حصوں میں ایسے واقعات کا ذکر کیا ہے جن میں حکومت اور اتحادیوں نے حکومت پر تنقید کرنیوالے میڈیا اداروں پر دباؤ ڈالا یا ہراساں کیامثال کے طور پر محکمہ انکم ٹیکس نے 2023 کے اوائل میں بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی لی جب بی بی سی نے ہندو قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی پر ایک تنقیدی دستاویزی فلم جاری کی انڈین حکومت نے اسوقت کہا تھا کہ چھاپہ انتقامی کارروائی نہیں تھاصحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے 2023 کے پریس فریڈم انڈیکس میں انڈیا 180 ممالک میں 161ویں نمبر پر آگیا تھا جو ملک کی اب تک کی سب سے کم پوزیشن ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی مذہبی اقلیتوں نے تشدد اور غلط معلومات پھیلانے سمیت امتیازی سلوک کو رپورٹ کیا، مودی اقلیتوں کیساتھ بدسلوکی کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں انکی پالیسیوں کا مقصد ملک کے تمام شہریوں کو فائدہ پہنچانا ہےانسانی حقوق کی تنظیموں کا الزام ہے کہ مودی کے دور میں صورتحال خراب ہوئی ہے۔