اسلام آباد(کامرس رپورٹر ،نامہ نگار ،نامہ نگار خصوصی)قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی صورتحال پر پیش کردہ تحریک پر کہا ہے کہ عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب ٹیکس دیے بغیر گزارہ نہیں ہے،ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف کے پروگرام سے باہر نکلنا ہے جس کیلئے ہمارے پاس مشکل فیصلوں کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ، معاشی صورتحال بہت بہتر ہے، رواں سال کرنٹ اکائونٹ میں بہت بہتری آئی ہے، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، زرعی جی ڈی پی 5 فیصد سے بڑھ رہی ہے، زراعت اور آئی ٹی کو کیسے سہولیات دینی ہیں یہ ہم پر منحصر ہے، اس سال تین اعشاریہ تین بلین ڈالر کی سافٹ ویئر ایکسپورٹ ہوگی، مصطفی کمال ، آسیہ اسحاق صدیقی اور حسان صابر نے تحریک پر کہا کہ ہمیں سودی نظام ختم کرنا پڑیگا ۔دریں اثناء وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں لیڈرز بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2.6فیصد متوقع ہے، افراط زر کی شرح کم ہوکر 24فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہےجو گزشتہ سال 29.2فیصد تھی ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالی خسارہ بھی پائیدار حدوں میں رہنے کا امکان ہے، مستقل معاشی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کےلیے آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، ائی ایم ایف سے رواں ہفتے آخری قسط ملنے کا امکان ہے، جون تک سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کےذخائر 10ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے، بجلی اور پٹرولیم کے معاملات حل کرنے ہونگے ، اور اصلاحات لانی ہونگی ، ٹیکس ریونیو کے معاملات کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو پوری طرح لاگو کر نا ہے، ٹیکس بیس بڑھانے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے ، علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بارے میں آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول رواں ہفتے آنے کا امکان ہے ، اس ہفتے کے آخر تک قسط ملنے سے زرمبادلہ زخائر بہتر ہو جائیں گے ،تاجروں کی رجسٹریشن سکیم کے حوالے سے آنے والے دنوں میں دیکھیں گے، آئی ایم ایف کی ٹیم مئی کے وسط میں پاکستان آئے گی ،علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین نعیم میر سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت تاجروں کے خدشات کو دور کرنے اور ملک بھر کے تاجروں اور کاروباری افراد کے مفادات کو فروغ دینے کےلیےپرعزم ہے،دریں اثناء وزیر خزانہ سے یو این ڈی پی کی پاکستان میں کنٹری نمائندہ اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر اور ریجنل بیورو برائے ایشیا و بحرالکاہل کی ڈائریکٹر،کنی وگناراجا نے ملاقات کی ، وفاقی وزیر نے یو این ڈی پی ٹیم کےپاکستان سے غیر متزلزل تعاون اور نازک وقتوں میں مخلصانہ تعاون کو سراہا ۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔