190ملین پائونڈز ریفرنس؛مزید6گواہوں کے بیان قلمبند،2پرجرح مکمل

24 اپریل ، 2024

اسلام آباد(خبر نگار)احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں مزید 6گواہوں کے بیان قلمبند کر لئے جبکہ 2پر جرح مکمل کر لی گئی، مزید سماعت 29اپریل کو ہو گی۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزمانکے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیان قلمبند اور 15 پر جرح مکمل کر لی گئی ۔