اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کے آخری دنوں میں تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ،وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی دورے میں ان کے ہمراہ ہونگے امکانی طور پروزیراعظم کا یہ تین روزہ دورہ اتوار28 اپریل کو متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سعودی عرب میں ہونیوالے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرینگے جہاں ان کی رکن ممالک کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہونگی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرینگے اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کرینگے۔ یاد رہے وزیراعظم نے اپنے گزشتہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔