یو اے ای کی بارشوں میں نو پاکستانی جاں بحق ہوئے، سفارتی مشن

24 اپریل ، 2024

دبئی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفارتی مشن کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں لگ بھگ سات دہائیوں سے زائد کی شدید ترین بارش کے دوران نو پاکستانی جان بحق ہوئے ہیں۔ سینئر سفارت کار نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثر ین کو ہنگامہ خیز موسم کے درمیان بہت سے خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ حاثات میں جاں بحق ہونے والے نو افراد میں سے تین کا تعلق آزاد جموں و کشمیر، تین کا تعلق صوبہ پنجاب، دو کا تعلق سندھ جبکہ ایک کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سے تھا۔ سفارتی مشن کے مطابق سفارتی منظوری کے بعد ان کے جسد خاکی کی فوری واپسی ان کے غمزدہ خاندانوں کو اس بے پناہ دکھ میں راحت کا ایک چھوٹا سا احساس فراہم کرتی ہے جس کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔