اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکشن جا ری، سابق آئی جی اسلام آباد پولیس اور پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی برطانیہ اور فرانس کے غیر ملکی دورے کیلئے ایک ماہ کی رخصت منظور کی گئی ہے۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر قیصر خان خٹک ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ تعینات کئے گئے ہیں۔ وہ اس سے قبل ڈی جی ایچ آرڈی سی ڈی اے کے عہدے پر تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ در یںاثنا چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدے کیلئے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سر براہی میںقائم سلیکشن بورڈ نے گزشتہ روز ا میدواروں کے انٹرویوز کئے ۔ وزارت بورڈ کی سفارشات منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیجے گی۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔