راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ کے دوران تاجروں کی تجاویز کو مدنظر رکھا جائیگا ‘ کمشنر

24 اپریل ، 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ میں شہر سے غلہ منڈی، سبزی و فروٹ منڈی، بس سٹینڈ، ٹرک سٹینڈ اور ہول سیل مارکیٹ کو شہر سے باہر شفٹ کیا جائے گا۔ شہر کے مین بازاروں میں پبلک واش رومز کے قیام کے لئے تاجر جگہوں کی نشاندہی کریں۔ صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے تمام بازار اپنے عارضی کلیکشن پوائنٹ کی نشاندہی کریں جہاں بازار کا کوڑا جمع کرنے کے بعد بڑی گاڑی کے ذریعے شفٹ کیا جائے گا۔