بنک کے باہرڈاکہ ،مدعی نے خود ہی دوستوں سے ملکر ڈاکے کاڈرامہ رچایا

28 نومبر ، 2021

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاون کے علاقے بینک کے باہر ڈکیتی کرنیوالے 3ملزم گرفتارکرلئے گئے۔پولیس کے مطابق 3روز قبل ش جاسم سے بنک کے باہر 30لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے جس پر جوہر ٹاون انوسٹی گیشن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور اس معاملے میں ملوث مقدمہ کے مدعی کو اس کے دو دوستوں کے ہمراہ گرفتار کر لیامدعی مقدمہ نے اپنے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لئے دوستوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کا پلان بنایا ۔