حقدار کوحق ملے گا،کسی سے زیادتی نہیں ہوگی ،ڈی ایس ریلوے

28 نومبر ، 2021

لاہور (جنرل رپورٹر ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف نے برٹ انسٹیٹیوٹ میں کھلی کچہری میں ملازمین اور عوام کے مسائل سنے ۔ مجموعی طور پر 23 شکایات سنی گئیں جن کےفوری ازالے کیلئے افسران کو موقع پر ہدایات دی گئیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے مزید واضع کیا کہ حقدار کو حق ملے گا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔