مانگامنڈی :مغوی نوجوان کی لاش دریائے راوی سے برآمد

28 نومبر ، 2021

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی سے اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش دریائے راوی سے برآمد ہوئی ۔ لاش دریا میں کھودے کھڈے میں تیرتی پائی گئی ، نوجوان کی لاش تیرتی دیکھ کر مزدوروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لی۔ شناخت 17 سالہ امانت کے نام سے ہوئی جو چند روز قبل گھر سے گیا مگر واپس نہ آیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق نوجوان کی موت کے تمام پہلوئوں پرتفتیش کی جائیگی ۔