اسلام آباد(آئی این پی)لندن کے امپیریل کالج نے حال ہی میں تمباکو نوشی کے بارے میں تمباکو کا عالمی ماحولیاتی فوٹ پرنٹ کے عنوان سے ایک ریسرچ جاری کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک میں تمباکو کی پیداوار تشویش کا باعث بن چکی ہے اورپاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل ہے۔ اس ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے، انڈس یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر آفتاب مدنی کہتے ہیں،دنیا میں تمباکو کی مجموعی پیداوار کا تقریبا 90 فیصد ترقی پذیرممالک پیدا کرتے ہیں۔ تمباکو پیدا کرنے والے 10 ممالک میں سے 9 ترقی پذیر ہیں جن میں پاکستان سمیت چار ممالک کم آمدنی اور غذائی خسارے کاشکار ہونے والے ملک شامل ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سگریٹ کی آسانی سے دستیابی ان لوگوں کے لیے غربت کی گہرائی میں مزید گرنے کا سبب بن رہی ہے۔ یہاں کے لوگ سگریٹ خریدنے پر جو رقم خرچ کرتے ہیں وہ خوراک اور دیگر ضروری اشیا پر خرچ ہو سکتی ہے۔اس حوالے سے کیپیٹل کالنگ کی جانب سے کہا گیاہے کہ ملک پاکستان میں تمباکو پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی چیلنجز...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی سے قومی خزانے کو بچت اور صارف...
اسلام آ باد چینی کی قیمت میں مسلسل اڑان جاری ہےایک ہفتے میں چینی اوسط 2 روپے 68پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ سنٹرل جیل کے گیٹ سے حراست میں لے کر اڈیالہ پولیس...
لاہور پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کو نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر کے قیام...
اسلام آباد 0.43ٹریلین روپے کے اعدادی تفاوت کے ساتھ پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ اضافی سے خسارے میں تبدیل ہو...
اسلام آ باد سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت،ایوی ایشن ڈویژن...
اسلام آباد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات...